ابنا: کوفی عنان نے شام کے حالات سے متعلق اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کے بند کمرے کے اجلاس ميں بريفنگ کے دوران کہا کہ ایران اہم علاقائي ملک ہے اور شام کے معاملے کے حل میں وہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے.
اجلاس ميں سلامتي کونسل کے پندرہ رکن ممالک کے علاوہ سيکريٹري جنرل بان کي مون اور عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي بھي موجود تھے. اجلاس قريب تين گھنٹے تک جاري رہا.
کوفي عنان نے کہاکہ شام کو مکمل خانہ جنگي سے بچانے کي کوششيں کي جارہي ہيں اور مسلح شدت پسندوں کو بھی چاہیے کہ وہ امن کی کوششوں کی حمایت کریں ورنہ انھیں بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا........
/169